پیر محل، ساڑھے 32کروڑ روپے سے پانی کے میگا پراجیکٹ کی نامکمل تعمیر

اے سی پیرمحل نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرلیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) ساڑھے 32کروڑ روپے سے پانی کے میگا پراجیکٹ کی نامکمل تعمیر، اے سی پیرمحل نے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرلیا تفصیل کے مطابق حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ساڑھے 32کروڑ روپے سے پانی کے میگا پراجیکٹ کی نامکمل تعمیرکا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالخالق اور مشتاق احمد سب انجنیئراور دیگر انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو طلب کرکے پانی کے میگاپراجیکٹ کو جلد سے جلد چالو کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالخالق اور مشتاق احمد سب انجنیئراور دیگر انجنیئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے بتلایاکہ بجلی کے ٹرانسفارمر کے لیے واپڈا کو رقم دی جاچکی ہے مگر محکمہ واپڈا کی طرف سے تاخیر سمیت تکنیگی خرابی کو فی الفور دور کرکے میگاپراجیکٹ کو جلد سے جلد عوام کے لیے کھول دیاجائے گا تکنیکی امور کے لیے ماہرین بیرون ملک سے منگوائے جن کی مشاورت سے پورے پیرمحل کو جلد سے جلد میٹھے پانی کی سپلائی دی جائے گی سماجی حلقوںنے حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے اقدام کو سراہا اس موقع پر طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر پیرمحل بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :