اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے 2 روزہ سمپوزیم منعقد ہو گا

جمعہ 17 فروری 2017 18:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے 2 روزہ سمپوزیم منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سمپوزیم کا افتتاح 20 فروری کو 10 بجے صبح اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں ہو گا۔ سمپوزیم میں ملک بھر سے تمام پاکستانی زبانوں کے ماہرین اور دانشور شرکت کریں گے اور ان زبانوں کی ترقی و ترویج کیلئے تجاویز دیں گے جو لینگویج پالیسی بنانے میں اہم کردار اداکریں گی۔ یہ سمپوزیم دو روزتک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :