ْ پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ یاراں کا افتتاح

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور ثقافت کے زیر اہتمام تین روزہ میلہ یاراں کا جمعہ کو پی این سی اے میں افتتاح ہوا۔

(جاری ہے)

وزیرِاعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اور ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ نے میلے کا افتتاح کیا اور آرٹ، کرافٹس کے سٹالز کا دورہ کیا۔میلہ میں ملک کی تمام اکائیوں کے ثقافتی سٹال سجائے گئے ہیں جہاں پر تمام صوبوں کی ثقافتی اشیاء کی نمائش ہو گی اور ثقافتی پروگرام، پپٹ شوز، موسیقی کے پروگرام اور، سیمینارز منعقد ہوں گے۔ میلہ یاراں 19 فروری صبح 10 بجے سے شام 10 بجے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :