لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی ..
لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر احتجاج، جلسے،جلوسوں اور ریلیوں پرپابندی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزارشیرازذکاء ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مال روڈ پر کسی قسم کے جلوس نکالنے،احتجاج اور دھرنا دینے کے خلاف دفعہ 144 نافذ ہے، عدالت عالیہ کی جانب سے بھی مال روڈ پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے مگر اسکے باوجود مال روڈ پر احتجاج دھرنا،جلسے ،جلوس کرنا معمول بن چکا ہے اور پابندی کے باوجودڈرگ ڈیلرز کے احتجاج کے سبب لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا ۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت مال روڈ پر جلسے ،،جلوسوں اور احتجاج کو روکنے کے حوالے سے جاری شدہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے۔ ابتدائی سماعت کے بعدعدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو 11 اپریل کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔