سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی مختلف علاقوں میں کارروائی، کئی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سند بلڈ نگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی اے )نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیا ہے ۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس بی اے کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ اوریونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم کردیاہے۔

ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-893بلاک 19کی آرسی سی تیسری منزل ،پلاٹ نمبر A-692،بلاک 12پرپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،پلاٹ نمبر D-177،بلاک 4پر تیسری منزل اورپلاٹ نمبرC-281بلاک 10،پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کو جزوی اورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا،پلاٹ نمبر R-1004،بلاک 15پر تیسری منزل ،پلاٹ نمبر G-325بلاک 15،پر دوسری منزل اورپلاٹ نمبر R-220،بلاک 9پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر B-9،بلاک 18پر تیسری منزل کے کالمزاور آرسی سی زینے کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں بھی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ مذکورہ انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :