آئی جی سندھ کا ڈیفنس بخاری کمرشل میں مبینہ نقب زنی کی واردات کا نوٹس

جمعہ 17 فروری 2017 18:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈیفنس بخاری کمرشل میں مبینہ نقب زنی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے پولیس تفتیش اور کرائم سین پر اٹھائے گئے اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق انہوں نے ایس ایس پی ساؤتھ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نقب زنی کی واردات سے متاثر ہونے والے دفاتر کے عہدیداران اوراسٹاف سے ملاقات کرکے وقوعے کی تمام تر تفصیلات اور ان کے بیانات کی روشنی میں تفتیش کے جملہ امور کو مؤثر بناتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او کو خصوصی ٹاسک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :