کیسکو کی بجلی نادہندگان کے خلاف کارروائی جار ی

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

کوئٹہ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوکی خصوصی ہدایات پر بجلی نادہندگان کے خلاف کیسکوکی کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ روز سپرنٹنڈنگ انجینئر (سینٹرل) سرکل انجینئربازمحمدمندوخیل کی سربراہی میں قائم مقام ایگزیکٹو انجینئرکیسکوسریاب ڈویژن نعیم بنگلزئی کی زیرنگرانی ایس ڈی او کیسکو سپرنٹنڈنٹ سب ڈویژن قاضی امان اللہ اورلائن سپرنٹنڈنٹ لیاقت، حمزہ پرمشتمل ٹیم نے کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران مجموعی طورپر نادہندگان کے 11 ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے جن میں دشت، کمبیلا اور کولپورسے 7زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرز جبکہ قمبرانی روڈاوراخترآبادکے علاقوں سے بھی نادہندگان کے 4 ٹرانسفارمرز اتار دیئے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کارروائی کے دوران عدم ادائیگی پر33 نادہندہ کمرشل اورگھریلو صارفین کے کنکشنزبھی منقطع کر دیئے گئے جن کے ذمہ مجموعی طور پر لاکھوں روپے کے بقایاجات واجب الاداہیں۔

بجلی بلوں کی مدمیں بقایاجات کے حامل تمام نادہندہ صارفین کے خلاف کیسکوکی مختلف ٹیمیں کارروائیاںکررہی ہیں لہٰذا کیسکو نے تمام نادہندہ گھریلو، کمرشل، صنعتی اورزرعی صارفین کومتنبہ کیاہے کہ وہ اپنے ذمہ بقایاجات فوری طورپرجمع کرائیں بصورت دیگر اُن کے کنکشنز منقطع ہونے پر کیسکوکسی صارف کے نقصان یازحمت پر ذمہ دارنہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :