ژوب اسسٹنٹ کمشنر کا میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

ژوب۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ژوب اسسٹنٹ کمشنر نے میٹرک کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) جمیل احمد بلوچ نے میٹرک امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کرتے ہوئے امتحانات او رسیکورٹی کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر نے امتحانی مراکز کے نگران عملے کو نقل کی کسی صورت اجازت نہ دینے کی ہدایت کی اسسٹنٹ کمشنر نے طلباء کے رو ل نمبرسلپ چیک کئے اور امتحانی مراکز کے باہر تعینات سیکورٹی عملے اور صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے موجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کو امتحانی مراکز کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ مکمل الرٹ ہے تاہم موجود ہ صورتحال میں امتحانی مراکز کی سیکورٹی مزیدسخت کرنے کی ضرورت ہے تا کہ کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانات میں نقل کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی امتحانی مراکز کے باہر غیر متعلقہ لوگوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کے لئے ا چانک دورے جاری رہینگے۔