بولان میں وین الٹنے سے 6 افراد زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 18:08

کوئٹہ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بولان کے علاقے متھرکے قریب جیکب آباد سے کوئٹہ آنے والی وین الٹنے سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعہ کو بولان کے علاقے متھرکے قریب جیکب آباد سے کوئٹہ آنے والی وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں شادی خان ،پانجوخان ،بشیر،جلال خان ،محمداسحاق ،ہدایت اللہ زخمی ہوگئے ۔لیویز نے اطلاع ملتے ہی موقع پرپہنچ کرزخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :