کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات،دوران چیکنگ 12 مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

کوئٹہ۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور درخشان ناکے پرسکیورٹی فورسز نے 2 مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا جبکہ نوشکی میں دوران چیکنگ 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے ایک روزہ سوگ منایا گیا اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ،گورنرہاؤس بلوچستان اسمبلی سمیت مختلف سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگو رہا۔

سیکورٹی فورسز نے جمعہ کودرخشاںناکے پردوران چیکنگ 2 مشکو ک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح نوشکی داخلی اورخارجی راستوں پرناکہ بندی اورچیکنگ کے دوران 10 مشکوک افراد کوحراست میں لے کر تفتیش شروع کردی اسی طرح نماز جمعہ اورمزارات کی سیکورٹی بڑھادی گئی تاکہ کسی بھی ناخشگوارواقعہ سے بر وقت نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :