چمن، پاک افغان بارڈر مکمل طورپر سیل کردیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

چمن۔17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سندھ کے علاقے سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد پاک افغان چمن بارڈر پر سکیورٹی کو انتہائی سخت اور افغانستان کے ساتھ کراسنگ پوائنٹ چمن بارڈر کو مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے، سرحد پر آنے جانے پر بھی مکمل پابندی لگادی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہوگئی ہیں اور سکیورٹی اہلکاروں کی بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔