دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بے حد ضروری ہے،نہ ہم کسی کے معاملے میں مداخلت کریں نہ کوئی ہمارے معاملے میں مداخلت کرے،افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہونے چاہئیں

سینیٹ قائمہ کمیٹی قواعد و ضوابط کے چیئرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کے چیئرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بے حد ضروری ہے،نہ ہم کسی کے معاملے میں مداخلت کریں نہ کوئی ہمارے معاملے میں مداخلت کرے،افغانستان کے ساتھ پرامن تعلقات ہونے چاہئیں۔وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نہ کسی کو دہشتگردوں کی سرپرستی کرنے دیں نہ خود کریں،پچھلے 50سالوں میں ہم نے جو غلطیاں کیں،انہیں ٹھیک کرنے کیلئے مزید 50 سال درکار ہوں گے،نیشنل ایکشن پلان پر درست طریقے سے عمل درآمد نہیں ہورہا،حالیہ دہشتگردی کے واقعے کی تین تنظیموں نے ذمہ داری قبول کی،جس سے پتا چلتا ہے کہ دہشتگردوں کا ابھی خاتمہ نہیں ہوا،ہم ماضی کی غلطیوں کو بار بار دہرا رہے ہیں،ان غلطیوں سے نکلنے کی ضرورت ہے۔جہانزیب جمالدین نے کہا کہ امن و امان کیلئے عدم مداخلت کی پالیسی بہت ضروری ہے،نہ ہم کسی کے معاملات میں مداخلت کریں اور نہ کوئی دوسرا ہمارے معاملات میں مداخلت کرے،کسی کا ناحق خون نہیں بہنا چاہیے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانا ہوں گے۔…(خ م+ار)

متعلقہ عنوان :