کور کمانڈرراولپنڈی کے زیر صدارت کانفرنس ، کومبنگ ،ٹارگٹڈآپریشن تیز کرنے اور دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کافیصلہ

جمعہ 17 فروری 2017 18:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)کور کمانڈرراولپنڈی کے زیر صدارت کانفرنس میں انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ اورٹارگٹڈآپریشن تیز کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا جبکہ راولپنڈی ضلع کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیاگیا اور سرچ آپریشن بڑھا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا راولپنڈی کی صدارت میں سیکیورٹی صورتحال کا اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکیورٹی فورسز ،انٹیلی جنس اداروں کو کومبنگ اورٹارگٹڈآپریشن تیز کرنیکی ہدایت کی گئی،دہشتگردی کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں دہشگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں راولپنڈی ضلع کے علاقوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیاگیا اور سرچ آپریشن بڑھا دیئے گئے ہیں۔…(خ م)