رحمت اللہ جاوید ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے چیئرمین مقرر

جمعہ 17 فروری 2017 17:52

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے رحمت اللہ جاوید کو ایف پی سی سی آئی کی سٹینڈنگ کمیٹی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ایز ) کا چیئرمین مقرر کردیا ،ایف پی سی سی آئی کے مطابق یہ تقرری ان کی ایس ایم ایز کے لیے اچھی خدمات کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے رحمت اللہ جاوید کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔