بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م 16سال اور اس سے کم عمر بچوں کیلئے مقا می کلب میں ٹینس کوچنگ کیمپ کا انعقاد

کھلاڑیوں کی ہر سطح پر سر پرستی کی جائیگی ، صوبے کا نام ملک میں روشن کر نے کیلئے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے ، بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن

جمعہ 17 فروری 2017 17:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م سولہ سال اور اس سے کم عمر بچوں کے لئے مقا می کلب میں ٹینس کوچنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا کیمپ میں بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ٹینس کے کھیل کی جدید ٹریننگ حاصل کی ،کھلاڑیوں کے مابین میجز بھی کھیلے گئے اور انکی خامیوں کو دور کرنے کے لئے ٹیپس بھی دی گئیں،اس موقع پر بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر چوہدری ممتاز یوسف نے کھلاڑیوں کے کھیل کو سرا ہا اور اس عز م کا اعادہ کیا کہ کھلاڑیوں کی ہر سطح پر سر پرستی کی جائیگی اور انکو قومی سطح پر نما یاں حیثیت سے کھیل پیش کرنے اور بلوچستان کا نام ملک میں روشن کر نے کت لئے ہر ممکن اقداما ت کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :