چکوال ،بغیر اندراج تھانہ مکان کرائے پر دینے پر دو مالکان کیخلاف مقدمات درج

جمعہ 17 فروری 2017 17:45

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) صدر پولیس چکوال نے قصبہ چک نورنگ میں دو مختلف کاروائیوں میں بغیر اندراج تھانہ مکان کرائے پر دینے والے دو مکان مالکان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

ناصر محمود اے ایس آئی نے استغاثہ دیا کہ دوران سرچ آپریشن مالک ڈیرہ ملزم اکرم ولد بوٹا خان سکنہ چک نورنگ نے اپنے ڈیرہ پر سلام خان ولد حبیب خان سکنہ وزیر ستان بمعہ بیوی بچے کو بغیر اندراج تھانہ ڈیرہ کرایہ پر دے رکھا تھا جس کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

دوسرے مقدمے میں منیر احمد اے ایس آئی نے استغاثہ دیا کہ دوران سرچ مالک ڈیرہ ملزم محمد خان ولد احمد خان سکنہ چک نورنگ نے اپنے ڈیرہ پر موسی خان ولد سلیم خانوزیر ستان بمعہ بیوی بچے ، بہن بھائی کو بغیر اندراج تھانہ ڈیرہ کرایہ پر دے رکھا تھا جس کے خلاف تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :