سیہون شریف خود کش بم دھماکے میں شہدادپور کے 2 زائرین شہید اور2 زائرین شدید زخمی ہوئے

جمعہ 17 فروری 2017 17:45

شہدادپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سیہون شریف خود کش بم دھماکے میں شہدادپور کے 2 زائرین شہید اور2 زائرین شدید زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے مزار میںخود کش بم دھماکے میں دیگر علاقوں کی طرح شہدادپور کے دو زائرین شہید اور دو زائرین شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان میں میونسپل کمیٹی شہدادپور کے چار ملازمین جو کہ مزار پر حاضری دینے گئے تھے ان میں صدیق ڈاہری اور راجہ خاصخیلی شہید ہو گئے جبکہ میونسپل کمیٹی شہدادپور کے تعلقہ آفیسر فیاض حسین زرداری اور فائر بریگیڈ کا فائر مین محمد اشرف آرائیں شدید زخمی ہو گئے۔

ان میں ایک زخمی تعلقہ آفیسر فیاض حسین زرداری حیدرآباد اسپتال اور فائر مین محمد اشرف آرائیں نوابشاہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :