مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سمپوزیم 20فروری کوہوگا

جمعہ 17 فروری 2017 17:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے دو روزہ سمپوزیم منعقد کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

اس سمپوزیم کا افتتاح مورخہ20/فروری کو اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا۔ اس سمپورزیم میں ملک بھر سے تمام پاکستانی زبانوں کے ماہرین اور دانشور شرکت کریں گے اور ان زبانوں کی ترقی وترویج کے لیے تجاویز دیں گے جو لینگوئج پالیسی بنانے میں اہم کردار اداکریں گی۔ یہ سمپوزیم دو روزتک جاری رہے گا۔