بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرا کر آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کر لیا، بھارتی ٹیم نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سپر سکس مرحلے میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے میگا ایونٹ میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے سپر سکس مرحلے کے ایک میچ میں بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے کھیتلے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 155 رنز بنائے، فرزانہ حق 50 رنز بنا کر نمایاں رہیں، مانسی جوشی نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 34ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، مونا مشرم 78 اور کپتان متھالی راج 73 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں۔

متعلقہ عنوان :