ڈبلیو آئی سی بی ریجنل سپر ففٹی ٹورنامنٹ، ہوپ کی شاندار سنچری، بارباڈوس کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

ڈبلیو آئی سی بی ریجنل سپر ففٹی ٹورنامنٹ، ہوپ کی شاندار سنچری، بارباڈوس ..
اینٹی گووا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) شائی ہوپ کی شاندار سنچری کی بدولت بارباڈوس کی ٹیم ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیو آئی سی بی) ریجنل سپر ففٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی، فاتح ٹیم نے سیمی فائنل میں لیورڈ آئس لینڈ کو 110 رنز کے واضح مارجن سے شکست دی۔ ہوپ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں بارباڈوس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 314 رنز بنائے، شائی ہوپ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 125 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کریگ بریتھویٹ 54 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، راخیم کورنوال اور جیسن نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں لیورڈ آئس لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47.3 اوورز میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، مونٹسن نرس 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، کارلوس بریتھویٹ اور ایشلے نرس نے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :