لنڈی کوتل ‘ملاگوری ادبی ستوری کی نئی کابینہ کی تشکیل، بادشاہ خیل ستم صدر منتخب

جمعہ 17 فروری 2017 17:41

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ملاگوری ادبی ستوری کی نئی کابینہ کی تشکیل، بادشاہ خیل ستم صدر منتخب ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ملاگوری ادبی ستوری کا ایک اہم اجلاس اور ماہانہ اجلاس زیر صدارت صاحب اللہ بحیر منعقد ہوا۔جبکہ ظفر حیات ظفر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ارکان لعل دار سحر، بادشا ہ خیل ستم ، اسم خان قبائل، ارشاد لوغڑن، شاعر اللہ لحاظ، عمر زمان عمر، فضل باز داغی، ظفر حیات ظفر، نیا ز محمد نیازکے علاوہ دیگر شعراء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پرملاگوری ادبی ستوری کی نئی کابینہ بھی تشکیل دی گئی ‘ عیسی گل عیسی کو سرپرست اعلی، بادشاہ خیل ستم کو صدر، مغل باز داغی نائب صدر، عمر زمان عمر جنرل سیکرٹری ، اسم خان قبائل جائنٹ سیکرٹری،لعل دار سحر کو خزانچی منتخب کیا گیا۔