پشاور، نوشہرہ، تیمرگرہ اور تنگی میں بجلی بندرہے گی

جمعہ 17 فروری 2017 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ضروری اورناگزیرمرمت کی وجہ سے 132 کے وی پشاورفورٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 19 فروری صبح 8 بجے سے سہ پہر4 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بشیر آباد، بشیر آباد۔1 جیل ایکسپریس )واپڈا ہائوس اور شامی روڈ سے ملحقہ(، چوک یادگار، قصہ خوانی، کوہاٹی گیٹ، ڈبگری، شعبہ، کاکشال، سکندر پورہ فیڈرز علاقے کے صارفین متاثر ہوں گے۔

132 کے وی پشاور کینٹ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی20فروری سی24 فروری تک صبح 8 بجے سے (دورانیہ 96 گھنٹی) وقفے وقفے سے بجلی بند رہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے و ی ICF-1 , صدر روڈ، جیل ایکسپریس،اولڈ MES، پلوسی ٹو اور MES-2 فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی حیات آباد گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 18اور 20 فروری صبح 9 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی حیات آباد ۔

(جاری ہے)

5 فیڈرکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی نوشہرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی18،19اور 20 فروری صبح 8 بجے سے سہ پہر3 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی نوشہرہ کلاں، ابا خیل اور خیشکی ٹا ئون فیڈرزکے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی تیمرگرہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 18اور 20 فروری صبح8 بجے سے دوپہر2 بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی تیمرہ گرہ نیو،اوڈیگرام،اکاخیل،لال قلعہ اورمیدان فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

132 کے وی شاہی باغ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 18اور 20 فروری صبح9 بجے سے سہ پہر3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ہریانہ ون اور ٹو , عید گاہ ، سر بلنڈ پورہ ، لطیف آباد اور چار سدہ روڈفیڈرزکے صارفین متاثرہوں گی․ 132 کے پشاور سٹی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 18 اور 20 فروری صبح8 بجے سے دوپہر12 تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی گلبہار ٹو، شیخ آباد، اسلام آباد، زریاب اور فقیر آباد ٹو فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

132 کے وی رحمان با با گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 19 فروری صبح8 بجے سے دوپہر12 تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی پھندو روڈ اور رنگ روڈ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔ 132 کے وی پشاور انڈسٹریل گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 19 اور 20 فروری صبح8 بجے سے دوپہر12 تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی وزیر باغ، بیری باغ، اخون آباد، اباسین، رشید گھڑی، سنہری مسجد، پی اے ایف، بھانہ ماڑی، کوہاٹ روڈ، مرشد آباد، سول گواٹر، اباسین اور وزیر باغ فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

132 کے وی شیخ محمدی گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 20 فروری صبح8 بجے سے سہ پہر 3تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی بلرذئی اور شیخان فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گی․132 کے وی سب سٹیشن تنگی سے بجلی کی فراہمی 18,19 اور 20 فروری صبح8 بجے سے دوپہر2 تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی عمر ذئی ون اور ٹو، ذیم، ڈھکی، شیر پائوں، تنگی ون ٹو، نصرت زئی، ایریگیشن، پڑانگ غار، فاٹا اور نیو فاٹا فیڈرزکے صارفین متاثرہوں گے۔

متعلقہ عنوان :