وائس چانسلر پروفیسر شاہد صدیقی کی زیر صدارت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 17 فروری 2017 17:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک روزہ ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں وڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعے یونیورسٹی کے 44 ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں باالخصوص دور دراز اور کم ترقی یافتہ علا قوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے اور میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے سمسٹر بہار 2017ء کے داخلوںکے خواہشمند افراد کے لئے قریب ترین مقامات پر داخلوں کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ریجنل ڈائریکٹرز سے مشاورت اور انہیں ہدایات دینا تھی۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تمام علاقائی ناظمین کود طلبہ سے متعلق معاملات تیزی سے نمٹانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے داخلوں کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے جاری طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وائس چانسلر نے انہیں مزید ہدایت کی کہ داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی معاونت و رہنمائی کے لئے اپنے اپنے کیمپس میں’’انفارمیشن سینٹرز‘‘ اور داخلہ فارم اور پراسپکٹس کی فراہمی کے لئے ’’سیل پوائنٹس‘‘ قائم کریں۔

فاصلاتی نظام تعلیم میں اوپن یونیورسٹی کی نمایاں حیثیت اور لیڈنگ پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے کارکن ،ْ آفیسرز اور اساتذہ کو مل جل کر پوری لگن ،ْ ایمانداری اور عزم مصمم کے ساتھ ایک ٹیم ورک کی حیثیت سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے مزید کہا کہ ریجنل ڈائریکٹرز یونیورسٹی اور طلبہ کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ یونیورسٹی کے سفیر ہیں اس لئے وہ طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کرنے کو یقینی بنائیں ۔

وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی 13۔لاکھ طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے ریجنل ڈائریکٹرز کی شاندار خدمات کو سراہا ۔وائس چانسلر نے علاقائی ڈائریکٹرز کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانے کے لئے اپنے اپنے ریجنز میں داخلوں کے بارے میں آگہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔وائس چانسلر نے کہا کہ سٹوڈنٹ سپورٹ سسٹم یونیورسٹی کی پہلی ترجیح ہے اور ’’سٹوڈنٹ سپورٹ نظام‘‘ میں مزید بہتری لانے کے لئے ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے 44۔کیمپسسز کو مالی ،ْ تکنیکی ،ْ انتظامی اور حسب ضرورت دیگر تمام سہولتیںفراہم کرے گی تاکہ قومی سطح پر یونیورسٹی کے طلبہ کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :