صوبائی وزراء امانت اللہ اور ملک تنویر اسلم کی سہون شریف درگاہ میں دھماکہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 17:35

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزراء امانت اللہ شادی خیل، ملک تنویر اسلم نے سہون شریف سندھ،درگاہ میں ہونیوالے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے - صوبائی وزیر امانت اللہ شادی خیلنے دھماکہ میں معصوم شہریوںکی شہادت پراظہار افسوس کیاہے اور ان کے لئے اللہ تعالیٰ سے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں ہونیوالے زخمیوں کے لئے جلدصحت یابی کی دعا بھی کی ہی- صوبائی وزیر سی اینڈڈبلیو ملک تنویر اسلم نے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی بھی طور انسان کہلانے کے حقدار نہیں ہیں۔امت مسلمہ کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھنا ہوگا تاکہ ایسے سفاک درندوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔انہوں نے دھماکہ میں معصوم شہریوںکی شہادت پراظہار افسوس کیاہے۔