قومی ٹیم مئی میں شیڈول ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

جمعہ 17 فروری 2017 17:31

قومی ٹیم مئی میں شیڈول ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔ ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ لگایاجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر ارائیں نے اے پی پی کو بتایاکہ ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 6 سے 13مئی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 12ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں ہانگ کانگ ، ملائیشیا، تھائی لینڈ ، کوریا، جاپان ، بھارت ، پاکستان ، مالدیپ ، سری لنکا، سنگاپور شامل ہیں۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ میں شروع ہو گا جس میں 20کھلاڑیوںکو مدعو کریں گے، تربیتی کیمپ کے بعد حتمی 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔