ڈپٹی کمشنر کاتحصیل سلانوالی میں مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں کادورہ

جمعہ 17 فروری 2017 17:31

سرگودھا۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سکولوں میں عارضی پوسٹنگ (اٹیچمنٹ ) کی پریکٹس فوری طو رپر ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کیلئے اساتذہ اور سٹوڈنٹس کی حاضری پر فوکس کر رہی ہے ۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کو نئے تعلیمی سال میں نرسری کلاس میں کم از کم 25فیصد زیادہ بچوں کے داخلہ کا بھی ٹارگٹ دے دیاہے ۔

وہ تحصیل سلانوالی میں مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری ہسپتالوں کادورہ کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

دورہ کے دوران ڈی ا یم او فاروق حیدر عزیز ‘ اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی شمائلہ منظور ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رانااظہر علی خان ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نصر ت ریاض اور چیئرمین میونسپل کمیٹی سلانوالی ملک ارشد کھوکھر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہوں او راساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ معمار ان قوم کے روشن مستقبل کیلئے سخت محنت کریں تاکہ معیار تعلیم کے ساتھ ساتھ شرح خواندگی میں اضافے کاخواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں قائم لائبریریوں سے زیادہ سے زیادہ کتب طلباء کو جاری کرنے کی ہدایت کی ۔