پاکستان علماء کونسل نے دہشتگردی کیخلاف یوم مذمت منایا

جمعہ 17 فروری 2017 17:28

دیپالپور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں دہشتگردی کے واقعات کیخلاف پاکستان علماء کونسل نے یوم مذمت منایا،حالیہ دہشتگردی میں پاکستانی فضا سوگوار اورہر آنکھ اشکبار ہے ،پاکستانی عوام پاک فوج کیساتھ ملکر ملک دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خطیب ومہتمم مرکزی جامع مسجد ریاض الجنہ دیپالپور ،جنرل سیکرٹری پاکستان علماء کونسل ضلع اوکاڑہ صاحبزادہ مولانا محمدحسان صدیقی اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت پنجاب الحاج قاری محمد شعبان صدیقی نے مرکزتوحید و سنت جامع مسجد ریاض الجنہ دیپالپور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکی سلامتی واستحکام اور لاہور،کوئٹہ،پشاور اور سیہون شریف کے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء گو ہیں خون کی ندیاں بہانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں جوکسی رعایت کے مستحق نہیں اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا شرپسند عناصر ایسی بزدلانہ کارروائیاں کر کے اسلام اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کیساتھ ملکر دشمنوں کی سازشوں کو ہر صورت ناکام بنا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :