وکلاء رہنماؤں کی لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 17:28

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا ضیا ء عبدالرحمن ، نائب صدر سردار طاہر شہباز خان ، سیکرٹری محمد انس غازی اور فنانس سیکرٹری سید اسد بخاری نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دہشت گردوں نے ایک عرصہ بعد پھر بزدلی کا خونی کھیل کھیلنا شروع کر دیا اور انکی پاکستان دشمنی پر مبنی یکے بعد دیگرے کاروائیوں کے سبب ملک بھر میں ایک ہیجان برپا ہے یوں معلوم ہوتا ہے کہ دہشت گرد ایک منظم منصوبے کے تحت پاکستان کے عوام کو پھر سے افراتفری میں مبتلا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خاتمے اور انکے سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے پوری قوم کو باہمی اختلافات بھلا کر ایک پیج پر اکٹھا ہونا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :