خودکش بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی

جمعہ 17 فروری 2017 17:28

خودکش بم دھماکوں میں شہید ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی
شیخوپورہ۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پولیس لائن شیخوپورہ میں لاہور مہمند ایجنسی کوئٹہ،لال شہباز قلندر کے مزار میں ہونے والے خودکش بم دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

قرآن خوانی میں ڈپٹی کمشنر ارقم طارق ،ڈی پی او سرفراز خاں ورک ،ڈیس ایس پی ٹریفک اعظم بسراء ،ڈسٹرکٹ انچارج سپیشل برانچ اظہار الحق ،ایاز کیانی ڈسٹرکٹ انچارج آئی بی،طاہر شاہ سپیشل برانچ ،چیف وارڈن سول ڈیفنس الیاس گجر ،آر آئی محبوب سرور ،لائن آفیسر مقصود احمد ،ایم ٹی او حبیب احمد ،ایلیٹ انچارج شہباز احمد ،پی آر اور ڈی پی اوواجد عباس ،محمد طارق ،شیخ اعجاز احمد ،اختر شاہ اورسینکڑوں پولیس ملازمین اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :