بھنڈی تور ی حیاتین سے بھر پور سبزی ہے،زرعی ماہر ین

جمعہ 17 فروری 2017 17:27

سلانوالی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)زرعی ماہرین نے بتایاہے کہ بھنڈی تور ی ایک ایسی اہم سبزی ہے جس میںحیاتین الف ب اور ج کے علاو ہ کیلشیم فاسفورس لوہا اورآئیوڈین بہت زیادہ مقدارمیںپائے جاتے ہیں بھنڈی کی کاشت دو موسموںمیںکی جاتی ہے بھنڈی کی پہلی فصل فروری مارچ میں کاشت کی جاتی ہے جب درجہ حرارت 25درجہ سینٹی گریڈ سے بڑھناشروع ہوجائے کیونکہ بیج کے ا چھے اگائوکیلئے درجہ حرارت 25تا30سینٹی گریڈتک ہوناضروری ہے کم در جہ حرارت پربیج کے شرح اگائومیں نمایاں کمی آتی ہے فروری مارچ میںکاشت کی جانے و الی سے جولائی تک پھل دستیاب رہتا ہے دوسر ی فصل کیلئے بیج جون میں کا شت کیاجاتاہے جس سے پھل اگست تااکتوبرملتارہتا ہے بھنڈی توری کی کا شت سے ایک ماہ پہلے زمین میں اچھی طرح گلی سڑ ی گوبربحساب 20تا25ٹن فی ایکڑ ڈالین 2تا3مرتبہ ہل چلاکر کھادزمین میں اچھی طرح ملالیں بعدازاں آپیاشی کریں وتر آنے پر دومرتبہ ہل چلائیں کاشت کیلئے ز مین نرم بھر بھر ی اورہموارہونی چاہیے بوقت کاشت سفارش کردہ کمیائی کھادیں زمین میں ڈال کروٹیں بنالیں وٹوں کاآپس میں فاصلہ 60سینٹی میٹررکھیں بھنڈی کی پہلی فصل کیلئے 10تا12کلوگرام بیج فی ایکڑ جبکہ دوسری فصل کیلئے 8تا10کلوگرام بیج فی ایکڑدرکارہوگابیجوںکووٹوں کے علاوہ 75سینٹی میٹرچوڑی پٹریوں کی دونوں جانب بھی کاشت کیاجاسکتا ہے بیج بوتے وقت خیال رکھیں کہ بیج2سینٹی میٹر سے زیادہ گہرائی میںکاشت نہ کریں۔