کسان پیکج سے پنجا ب میں زرعی انقلاب آ ئے گا، رمضان نیا ز ی

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

کسان پیکج سے پنجا ب میں زرعی انقلاب آ ئے گا، رمضان نیا ز ی
سلانوالی۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ڈویثرنل ڈائریکٹرمحکمہ زراعت محمدرمضان خان نیا ز ی نے کہا ہے کہ و زیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے کسان پیکج سے زمینداروں کو مستفیدکرنے کیلئے محکمہ زراعت بھرپور عملی اقد اما ت کر ر ہا ہے۔ کسان پیکج سے صوبہ پنجاب میں زرعی انقلا ب آ ئے گااور کا شت کار و ں کے مسائل حل ہو ں گے۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے تحصیل سلانوالی شاہپور سمیت مختلف علاقوں کے دور ہ کے مو قع پر زمینداروں سے ملاقاتوں کے د ورا ن کیا۔ ا نہوں نے کہا کہ بلاسود قرضوں کیلئے زمینداروں کی رجسٹر یشن ز ورو شو ر سے جاری ہے حکومت کی جانب سے کھاد کی قیمتوں پر دی جا نے وا لے سبسڈ ی سے مثبت نتائج برآمد ہو ں گے۔انہوں نے مختلف با غات اور کھیتوں میں جا کر فصلوں کا بھی معا ئنہ کیا۔ ا س مو قع ڈائریکٹر (با غات )ڈاکٹر اشتیاق احمداور دیگر ا فسرا ن ا ن کے ہمرا ہ تھے ۔