بلدیاتی نظام جمہوریت کی بہترین نرسری ثا بت ہو گا ،محمد منشاء اللہ بٹ

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بہترین نرسری ثا بت ہو گا، صوبہ بھر کی مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لوکل ایکٹ 2013 ء کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے فوکل و ریسورس پرسنز مقرر کر دئیے ہیںجو کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے ساتھ مالیاتی امور کے حوالے سے کسی بھی وضا حت اور راہنمائی کے لئے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔

صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے مالیاتی امور ، اکائونٹس، آڈٹ اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے کسی بھی فوری وضاحت اور راہنمائی کے لئے درج ذیل نامزد افسران سے رابطہ رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عامر مفتی،گوجرانوالہ سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عبدالرئوف، سرگودھا سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ محمد شفیق، فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔

1 مظہر حسین لنگڑیال، راولپنڈی سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ جنید حمید حق، ساہیوال سے ڈ ویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ریاض حشمت،ملتان سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔1 سکندر مرزا بیگ،ڈی جی خان سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔1 مہر ریاض حراج، بہاولپور سے ڈ ویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ منیر احمد ظفر جبکہ کسی بھی مزید مدد کے لئے ریسورس پرسن بھی نامزد کر دئے گئے ہیں،