تمام بزنس کمیونٹی حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،چیئرمین پیاف

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے لعل شہباز قلندر مزار میں خود کش حملے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لعل شہباز قلندر مزار پر حملہ اسلام دشمن عناصر کی کارروائی ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں تمام بزنس کمیونٹی حکومت اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ، وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اورپیاف کے دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ ہمیں سیاسی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا اور ملک کو دوسروں کے لئے مثالی بنانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :