صوبائی وزیر جیل خانہ جات کی حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیرجیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرانے سیہون شریف میں مزار حضرت لعل شہباز قلند کے احاطے میںخود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے شہداء کے ورثا سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگرد جان لیں بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے۔ پاکستانی عوام اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔صوبائی وزیر نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :