پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے ، رانا محمد ارشد

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت میں چھپے پاکستان کے دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے او ر ان کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کر عبرت ناک سزائیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے کچھ سیاستدان وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت مخالف سیا ستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ ملک کی ترقی کرتی معیشت کو دشمن قوتیں کس طرح پاش پاش کرنے کے در پے ہیں۔کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے وطن کوعظیم تر بنا کر اپنی نئی نسل کو جدید اور ہر سہولت سے مزین پاکستان دیں۔اس بات سے اب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان حکومت مخالف سیاستدانوں کے پاس دشمنوں کا ایجنڈا ہے جس پر وہ کاربند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :