پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کی اپیل پر شہرکی تمام مساجد میں نمازجمعہ کے بعد ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں

سیہون شریف پر حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کی اپیل پر صوبائی دارالحکومت کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز کے بعد ملکی سلامتی اور لاہور ،سیہون شریف اور ملک کے دیگر علاقوں میںہونے والے بم دھماکوں کے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کی مغفرت کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

(جاری ہے)

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن لاہور ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا کہ سیہون شریف پر حملہ پاکستان کی سلامتی پر حملہ ہے،ملک اور عوام کے تحفظ کے لئے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے زریعے دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ جیت کر ہی رہے گا، پاکستان کو امن گہوارہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :