پنجاب بھر میں640ٹریفک حادثات میں4ا فراد جاں بحق،725زخمی

جمعہ 17 فروری 2017 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز640ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں04افراد جاں بحق جبکہ 725زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ211افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔واضح رہے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 293 ڈرائیورز،18کم عمرڈرائیور،329مسافراور103پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ133ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت145متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں 59متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ 42حادثات میں45متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

ان ٹریفک حادثات کے کل725متاثرین میں571مرد اور154خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں113افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور458فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 154زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں500موٹر سائیکلز،90آٹو رکشے،61موٹر کاریں،45مسافربسیں،19ٹرک اور80دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :