جیکب آباد،پولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن 70سے زائد مشکوک افراد گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) جیکب آبادپولیس کا مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن 70سے زائد مشکوک افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے تمام ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز،سی آئی اے ،مددگار انچارج اور رینجرزحکام کی جانب سے ٹھل ،گڑھی خیرو،گڑھی حسن ،سٹی ،صدر کے علاقوں میں سرچ وکومبنگ آپریشن کرکے 70سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیاہے جن میں ایک افغٖان شہری بھی شامل ہے گرفتار مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کھوکھرنے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے داخلی اورخارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جارہی ہے جبکہ گاڑیوںکی چیکنگ کے ساتھ پارک ،اسکولز،کالجز،شاپنگ سینٹرز،سرکار ی اورغیر سرکاری عمارتوں پر حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں ایس ایچ اوزاورڈی ایس پیزکو ہدایت کی ہے کہ الرٹ رہیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :