اوتھل ،بجلی کا بدترین بحران،کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ،عوام کی زندگی اجیرن بن گئی

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اوتھل میں بجلی کا بدترین بحران،کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی،شہرمیں پانی کی شدید قلت،فصلیں تباہ،زمیندار پریشان،تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں بجلی کے شدید بحران اور کراچی الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا جبکہ کاروبار زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے اور بجلی کی بندش اور طویل لوڈشیدنگ کی وجہ سے کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیداہوگئی ہے کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ بندش سے کھڑی فصلیں تباہ ہوکررہ گئی ہیں جسکی وجہ سے زمیندار پریشان دکھائی دیتے ہیں زمینداروں کا کہناہے کہ کے الیکٹرک زمیندارو ں کو 24گھنٹوں میں سے 8گھنٹے بجلی فراہم کرتے ہیں لیکن اس دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہتی ہے جسکی وجہ سے فصلوں کو پانی بہتر طریقے سے نہیں پہنچ سکتازمیندارو ں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین کو بجلی فراہم کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جبکہ بجلی کا بل بھی بجلی کے استعمال سے کہیں زیادہ بھیج کر گھریلو،کمرشل صارفین اور زمینداروں کو پریشان کردیاہے انہوںنے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ وہ لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں کے الیکٹرک کی ظلم وزیادتیو ں کا نوٹس لیکرصارفین کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائیں ۔