سہیون شریف دھماکے میں اوتھل کا رہائشی نوجوان بھی شہید

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

سہیون شریف دھماکے میں اوتھل کا رہائشی نوجوان بھی شہید
اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سہیون شریف دھماکے میں اوتھل کا رہائشی نوجوان بھی شہید،نوجوان کا تعلق اوتھل کے پیرگوٹھ سے ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حضرت لال شہباز قلندرسہیون شریف دھماکے میں بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل کا رہائشی 32سالہ نوجوان پیر عبدالواحدشاہ بھی شہید ہوگیا جسکی شناخت جمعہ کے روز ہوئی انکی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد آبائی علاقے اوتھل روانہ کردیاگیا جہاں پر انکی تدفین ہوگی واضح رہے کہ پیر عبدالواحدشاہ اوتھل کی معروف درگاہ سید پیر فداحسین شاہ کے قریب واقع پیر گوٹھ اوتھل کا رہائشی تھا جو ہرسال لال شہباز قلندر کی درگاہ پر حاضری کیلئے جاتاتھا۔

متعلقہ عنوان :