ایس بی سی اے نے متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیا

جمعہ 17 فروری 2017 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل نورمحمدلغاری کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہرکے مختلف علاقوں میں فلیٹ /یونٹ طرز کمرشل پلازہ سمیت متعددغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیںمنہدم وسربمہرکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹائون کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں پلاٹ نمبر R-893بلاک 19کی آرسی سی تیسری منزل ،پلاٹ نمبر A-692،بلاک 12پرپہلی منزل کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات ،پلاٹ نمبر D-177،بلاک 4پر تیسری منزل اورپلاٹ نمبرC-281بلاک 10،پر دوسری منزل کی آرسی سی چھت کو جزوی اورپارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا،پلاٹ نمبر R-1004،بلاک 15پر تیسری منزل ،پلاٹ نمبر G-325بلاک 15،پر دوسری منزل اورپلاٹ نمبر R-220،بلاک 9پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں جبکہ پلاٹ نمبر B-9،بلاک 18پر تیسری منزل کے کالمزاور آرسی سی زینے کی تعمیرات کومنہدم کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر 3.G-6/22،پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروںاور آرسی سی چھت وکالمزپلاٹ نمبر 2.A-1/3پر تیسری منزل پر سامنے کے حصے کی تعمیرات سمیت پلاٹ نمبر 4.F-11/1،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیاجبکہ نارتھ ناظم آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر F-92،بلاک B،نارتھ ناظم آباد پرغیرقانونی شادی لان کی دیواروں اور دکان،پلاٹ نمبر A-281،بلاک Aاور پلاٹ نمبر A-192،بلاک A،کے گرائونڈفلور کی دیواروں آرسی سی کالمز اور چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم کردیاجبکہ نارتھ کراچی میںپلاٹ نمبر R-467 سیکٹر15/Bاور پلاٹ نمبر R-258سیکٹر14/Bپر تیسری منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں کومنہدم کردیاگیا۔

دریں اثناء گلشن اقبال ٹائون میں ڈیمالیشن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ نمبر A-18،ملک سوسائٹی اسکیم 33پر گرائونڈ،میزانائین فلورسمیت دومنزلہ تعمیرات میں دکانوں کوسربمہرکردیاجبکہ لازمی کھلی جگہ کی خلاف ورزی پرکنیزفاطمہ سی ایچ ایس میں پلاٹ نمبرB-5،بلاک 4، Row-Eاسکیم 33،پلاٹ نمبر کمرشل 9،پلاٹ نمبر کمرشل 10، اور پلاٹ نمبر کمرشل 11، Row-Jکنیزفاطمہ سی ایچ ایس سمیت پلاٹ نمبر کمرشل 35اور36ملک کو اسوسائٹی پر گرائونڈ،پہلی اور دوسری منزل کی غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیاجبکہ جمشید ٹائون کے علاقے میں پلاٹ نمبر A-431/1،بلاک 7، کے ای سی ایچ ایس پر دوسری منزل چھت کی تعمیرات کیلئے نصب شیٹرنگ کومنہدم اورپلاٹ نمبر 460-GEگارڈن ایسٹ ،پر غیرقانونی دکانوں کوسربمہرکردیاگیا۔

مزیدبراں لیاری ٹائون میں پلاٹ نمبر 560 143 ،مسجدروڈ بہارکالونی پر ساتویں منزل کی آرسی سی چھت کو منہدم کردیاجبکہ کیماڑی ٹائون میں پلاٹ نمبر24،جنگل شاہ ،پر معززعدالت عالیہ کی جانب سے اسٹے آرڈر کی تعمیل میں کارروائی کوملتوی کردیاگیا۔ مزکورہ بالاانہدامی کاروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ بلڈنگ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن وامان کی صورتحال کوقابومیں رکھنے کیلئے ان کے ہمراہ ایس بی سی اے پولیس فورس بھی وہاں موجود تھی۔