مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر نے کیلئے درخواست دائر

جمعہ 17 فروری 2017 17:14

مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر نے کیلئے درخواست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)لاہور ہائیکورٹ میں مال روڈ پر احتجاجی جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر نے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

درخوست گزارشیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مال روڈ پر جلسوں اور مظاہروں پر پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود مال روڈ پر احتجاجی جلسے اور مظاہرے جاری ہیں ۔انتظامیہ اس پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ احتجاجی جلسوں اور مظاہروں کیلئے محفوظ جگہ مختص کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ رہے کچھ روز قبل پنجاب اسمبلی کے باہر دئیے جانے والے دھرنے میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 14 افراد شہید اور 78 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔