سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شرجیل خان کا آ ن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:33

سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل شرجیل خان کا آ ن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا ..
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء) پاکستا ن سپر لیگ میں سپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل اوپنر شرجیل خان کا آ ن کیمرہ بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق شرجیل خان کا بیان پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ریکارڈ کیا ۔

(جاری ہے)

دوسرے معطل کرکٹر خالد لطیف کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ان کا بیان آج شا م کو ریکارڈ کیا جائے گا ۔پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ شرجیل خان کو دوبارہ طلب کرسکتا ہے ،دونوں کرکٹرز کو بیان مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ دے دی جائے گی ۔