ملک میں کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا ، پاکستان بیورو برائے شماریات

جمعہ 17 فروری 2017 17:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 0.59 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 16 فروری کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی 219.97 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 218.69 پوائنٹس تھا۔

گزشتہ سال کہ اسی ہفتہ کے مقابلہ میں کمبائنڈ گروپ کیلئے ایس پی آئی میں 2.07 فیصد اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیاء ضروریہ کے بنیاد پر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ملک میں کم آمدنی والے طبقہ کیلئے افرط زر کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 ہزار روپے ماہانہ تک کی آمدنی والے طبقہ کے لئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 208.98 پوائنٹس سے بڑھ کر 210.10پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ 8001 روپے سی 12000 روپے، 12001 روپے سے 18000 روپے، 18001 روپے سے 35000 روپے اور اس سے زائد ماہانہ آمدنی کے حامل مختلف گروپوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.55 فیصد، 0.58 فیصد، 0.60 اور 0.60 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گی۔ اس دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قمیتوں میں کمی اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ دیگر 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

متعلقہ عنوان :