راولپنڈی پولیس نے لاکھوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں ضبط کر کے تلف کیں

راولپنڈی میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کارگر نہ ہوسکییں

جمعہ 17 فروری 2017 17:02

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں کارآمد ثابت نہ ہوئیں ،منچلوں نے بسنت نائٹ منانے کے ساتھ ساتھ دن دیہاڑے پیچے لڑا کر بسنت پابندی ہوا میں اڑا دی۔گذشتہ شب سمیت جمعہ کو بھی راولپنڈی شہر کے بعض علاقوں میں نوجوان نسل پتنگ بازی میں مصروف رہی ۔بسنت نائٹ کے موقع پر تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 3خیابان میراں بخش ،اسلم مارکیٹ ،ظہور کار پارکنگ کے قرب و جوار میں اونچی آواز میں میوزک لگا کر پتنگ بازی کی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

تھانہ آر اے بازار کے علاقوں میں پتنگ بازی کے حوالے سے میڈیا پرسنز نے سی پی او راولپنڈی اسرار احمد خان عباسی کو مطلع کیا تو انہوں نے فوری کارروائی کی یقین دھانی کرائی تاھم اس کے باوجود رات گئے تک تھانہ آر اے بازار پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی ۔اسی طرح جمعہ کو بھی ان علاقوں میں محدود طور پر پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ۔دوسری جانب پتنگ فروشی کے کاروبار سے منسلک افراد نے کہاکہ راولپنڈی پولیس نے لاکھوں کی تعداد میں پتنگیں اور ڈوریں ضبط کر کے تلف کیں تاھم اس کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ کا دکا جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :