ایف سی شہروں اور سرحدوں کی حفاظت کیساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھی کام کر رہی ہے ، کمانڈنٹ قلات سکائوٹس کرنل رضوان افضل

جمعہ 17 فروری 2017 17:02

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہاہے کہ ایف سی اپنی عوام سے بے حد پیار و محبت کرتی ہے ۔شہروں اور سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود، تعلیمی ترقی عوام کو علاج و معالجے کی سہولت دینے سمیت یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بھی ایف سی صف اوّل کا کردار ادا کررہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملک کے معروف کرکٹر فضل بلوچ کی جانب سے قائم کردہ فٹبال اکیڈمی میں شامل نوجوان کھلاڑیوں میں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سماجی وسیاسی رہنماء مولانا عنایت اللہ رودینی ، سردار محمد مراد شیخ ،انٹر نیشنل فٹبالر فضل بلوچ ،حسیب قلندرانی ،و دیگر شہریوں اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوئی، مولانا عبدالحکیم عمرانی تلاوت کی۔ مولانا عنایت اللہ رودینی نے 16فروری کو شہدائے سیہون اور شہدائے آواران کے لئے دعاء کی۔ بعد ازاں کھلاڑیوں میں فٹبال کے کھیلوں کا سامان تقسیم کردیا گیا۔اور شہدائے آواران ، وشہدائے سیہون شریف کے لئے دعاء بھی کی گئی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے رہنماء مولانا عنایت اللہ رودینی نے کہاکہ ایف سی اہل بلوچستان کے لئے ایک قابل فخر فورس ہے جنہوںنے امن وامان قائم کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بھی بڑے پیمانے پر اقدامات کی ہے ۔

خوشی کی بات یہ ہے کہ کمانڈنٹ تنویر حسین کے بعد قلات اسکائوٹس کو ایک اور عوام دوست، نڈر بے باک اورہر دلعزیز کمانڈنٹ کرنل رضوان افضل ملک کی صورت میں میسر آیا ۔کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے جس طرح یہاں کے عوام کو اعتماد ، حوصلہ اور انہیں پیاردیاہے وہ قابل تحسین ہے ۔ ایف سی نے عوام کے ساتھ لگائو اور اس کو کمانڈ کرنے والے سربراہ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے بہت مختصر مد مت میں عوام اور فورس کے درمیان جو ربط اور قربت پیدا کی ہے وہ ناقابل فراموش اور اہل خضدار کے لئے قابل فخر بات ہے ۔

کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک کی جانب سے شروع کردہ مخلصانہ قابل ستائش اقدامات دیر پا اور ہمیشہ یاد رکھی جانے والی ہونگی ۔اور تاریخ کا حصہ رہیں گے ۔ تقریب سے انٹرنیشنل کھلاڑی فضل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کا کھیل کے شعبے سے وابستہ ہونا خوش آئندہ ہے اور اس سے بڑھ کر خوشی کی بات یہ ہے کہ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے جس طرح ہماری حوصلہ افزئی کی اور آج یہاں کھیل سے وابستہ کمسن کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان فراہم کرکے ان پر دست شفقت رکھاوہ کسی بھی طرح صدقہ جاریہ سے کم نہیں ہے ۔

ہمیں خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ایف سی ہماری سرپرستی کررہی ہے اور یہاں کے کھلاڑیوں کو کھیل اور تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے ۔ کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے کہاکہ ہم عوام میں سے ہیں اور ہمیں یہاں کے عوام سے بہت پیار و محبت ہے ۔خضدار سمیت پورے صوبے کے لوگ ملک سے پیار و محبت کرتے ہیں ۔ایف سی امن وامان کے قیام کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ ہر ایونٹ میں ایف سی نے صف اوّل کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو خوشیاں دیتی رہی ہے اور یہ تسلسل اسی طرح آئندہ بھی جاری رہے گا۔انشاء اللہ، تقریب کے اختتام پر کمانڈنٹ قلات اسکائوٹس کرنل رضوان افضل ملک نے پاکستان اور وہاں پر موجود شرکاء نے زندہ کے بلند آواز سے نعرہ لگائے ۔

متعلقہ عنوان :