سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد اور خطے میں اس کی مقبولیت سے دشمن کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے‘بلال یاسین

داتا دربار کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائز لیا، لاہور دھماکہ میں شہید ہونے والے عمر کے اہل خانہ کو 15لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا

جمعہ 17 فروری 2017 17:01

سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد اور خطے میں اس کی مقبولیت سے دشمن کے پیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) صوبائی وزیر بلال یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری پر تیزی سے عملدرآمد اور خطے میں اس کی مقبولیت سے دشمن کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے،پاکستانی عوام کا عزم مضبوط اور انہیں اپنی سیاسی و فوجی قیادت پر پورا اعتماد ہیں،بزدلانہ حملے کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ان کا خاتمہ کرنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیر خوراک بلال یاسین نے ان خیالات کا اظہارداتا دربار کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے دربار کی انتطامیہ اور پولیس کو دربار کے تمام راستوں پر 24گھنٹے سکیورٹی عملہ کی تعیناتی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام سے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر سکیورٹی عملہ سے تعاون کر نے کی درخواست کی۔

اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میںعزم انتہائی مضبوط ہیںآئندہ نسلوں کو اس عفریت سے چھٹکارہ دلوانے کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ داتا دربار میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد سیہون شریف اور لاہور دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات کے لیے دعاکی۔اس سے قبل بلال یاسین نے لاہور دھماکہ میں شہید ہونے والے بلال گنج کے رہائشی اٹھارہ سالہ عمر کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ کو پنجاب حکومت کی جانب سے 15لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر انھوں نے عمر سمیت دیگرشہداء کے بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔ یوسی چئیرمین ،محکمہ پولیس اور محکمہ اوقاف کے افسران بھی اس موقع پربلال یاسین کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :