کوئٹہ ،سیکورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں کا لعدم تنظیم کے دو ہشتگرد ہلاک دو ایف سی اہلکار زخمی، اسلحہ برآمد

جمعہ 17 فروری 2017 16:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کا لعدم تنظیم کے دو ہشتگرد ہلاک ،دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع درخشاں سکیم میں ایف سی اور حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں کی موجودگی پر کارروائی کی تو دہشتگردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی ،فورسز کی جوابی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد ہلا ک ہوگئے جن کی شناخت عبدالغفور اور محمد جان کے نام سے ہوئی ،کارروائی میں ایف سی کے دو اہلکار بھی زخمی ہوئے ،ہلا ک اور زخمی ہونیوالوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیاذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ،جبکہ اب تک کسی دہشت گرد کی لاش ورثاء نے وصول نہیں کی ، مزید کارروائی جاری ہے۔