ا للہ کسی بھی قوم کو اپنی حالت بدلنے کا موقع صرف ایک بار ہی دیتا ہے‘رانا محمد ارشد

پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے اس کیلئے ہرشخص اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں وقت ضائع نہ کرے گا‘مشیر وزیر اعلیٰ

جمعہ 17 فروری 2017 16:55

ٓ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشدنے کہا ہے کہ افغانستان اور بھارت میں چھپے پاکستان مخالف دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے او ر ان کے سہولت کاروں کو بھی چن چن کر عبرت ناک سزائیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پاک چین راہداری کو ہر صورت مکمل کریں گے جس کے لئے ملک کا ہرشخص اپنی جانوں کا نذرانہ دینے میں وقت ضائع نہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے باغی سیاستدان وقت کی نزاکت کو نہیں سمجھ پا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت مخالف سیا ستدانوں کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ ملک کی ترقی کرتی معیشت کو دشمن قوتیں کس طرح پاش پاش کرنے کے در پے ہیں۔کیا وہ یہ نہیں جانتے کہ ہم اپنے وطن کوعظیم تر بنا کر اپنی نئی نسل کوجدید اور ہر سہولت سے مزین پاکستان دیں۔

(جاری ہے)

اس بات سے اب صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان حکومت مخالف سیاستدانوں کے پاس دشمنوں کا ایجنڈا ہے جس پر وہ کاربند عمل ہیں ۔

ان کو جان لینا چاہیے کہ ملک کو دوبارہ پستی کی طرف دھکیلنے میں ہماری نوجوانان اور نئی نسل ان کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی۔کیونکہ اللہ کسی بھی قوم کو اپنی حالت بدلنے کا موقع صرف ایک بار ہی دیتا ہے اگر اب بھی اس موقع سے فائد ہ اٹھایا نہ گیا تو پھر ہمیں اپنے تاریک مستقبل کا سوچ لینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :