سیہون دھماکے میں بوڑھی خاتون کا پورا گھر اجڑ گیا

صادق آباد کی رہائشی خاتون کا شوہر ، بیٹا ، بہو اور دو بیٹیاں بھی بم دھماکے میں دنیا سے کوچ کر گئے

جمعہ 17 فروری 2017 16:55

سیہون دھماکے میں بوڑھی خاتون کا پورا گھر اجڑ گیا
سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں ہونیوالے دھماکے نے جہاں کئی گھراجاڑے وہیں ایک بوڑھی خاتون بھی تھی جس کے بچے اور اس کے سر کا سائیں بھی چھین لیا ۔ صادق آباد کا ایک خاندان منت مانگنے آیا تھا ، بدقسمت خاندان کے دو افراد دھماکے کی نذر ہوگئے ۔ اس بوڑھی خاتون کا بیٹا ، دو بیٹیاں ، بہو اور سر کا سائیں دھماکے کی نذر ہوگیا ۔

(جاری ہے)

چیختی چلاتی دہائی دیتی اس خاتون کے لب پر یہ الفاظ تھے کہ کوئی اس کے بچے تو لا دے ۔ خاتون اپنے پیاروں کو ڈھونڈتے ہوئے درگارہ پہنچی ، اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس کی تو دنیا ہی اجڑ گئی ، اسے بھی مار دو ، افسوسناک سانحے میں صادق آباد کا ایک خاندان بھی متاثر ہوا جو منت مانگنے آیا ۔ اس خاندان کے دو افراد دھماکے کا نشانہ بنے ۔ دھماکے کے بعد مزار کے احاطے میں ہر طرف بارود کی بو ہے ، بکھرا ہوا سامان اور جوتے تباہی کی داستان بیان کر رہے ہیں ۔ افسوسناک سانحے پر ہر کوئی نوحہ کناں اور اپنے پیاروں کے بچھڑنے پر غم زدہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :